پاکستان
13 جون ، 2012

کراچی:میمن گوٹھ سے2 افراد کی لاشیں برآمد

کراچی:میمن گوٹھ سے2 افراد کی لاشیں برآمد

کراچی ... کراچی کے علاقے میمن گوٹھ سے دو افراد کی لاشیں ملیں،جنھیں اغواء کرنے کے بعد قتل کیا گیا۔پولیس کے مطابق ملیر میمن گوٹھ کے علاقے داد محمد جوکھیوسے دو افراد کی لاشیں ملیں،جنھیں اغواء کرنے کے بعد جیپ سے اتار کر گولیاں مارنے کے بعد قتل کیا گیا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق ملزمان دونوں افراد کو قتل کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔پولیس نے دونوں لاشوں کو تحویل میں لینے کے بعد ضروری کاروائی شروع کردی ہے۔

مزید خبریں :