13 جون ، 2012
لاہور ... فورٹ منرو میں بارڈ رپولیس کے اہلکاروں کی مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والی پانچوں لڑکیوں اورتین ملزمان کو فرانزک ٹیسٹ کیلئے لاہورلایا گیا۔لڑکیوں کا کہنا ہے کہ انہیں بیان بدلنے کیلئے ڈرایا دھمکایا جارہا ہے ۔مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والی پانچوں لڑکیوں کو بارڈر ملٹری اورپنجاب پولیس کی سخت سیکورٹی میں ڈیرہ غازی خا ں سے لاہورلایا گیا جہاں ٹھوکرنیازبیگ میں فرانزک لیبارٹری سے ان کا ٹیسٹ کرایا جائیگا۔ لڑکیوں کیساتھ تین ملزمان کو بھی لاہورلایا گیا ہے۔ ایک متاثرہ لڑکی نے میڈیا کو بتایا کہ وہ سیر کیلئے فورٹ منروگئی تھیں جہا ں بارڈر ملٹری پولیس کے اہلکارچھان بین کیلئے چیک پوسٹ پرلے گئے اور رات ساڑھے نوسے صبح چاربجے وہاں رکھا اورزیادتی۔ ایک لڑکی نے بتایا کہ انہیں بیان بدلنے کیلئے ڈرایا دھمکایا جارہا ہے۔