15 جولائی ، 2016
عالمی شہرت یافتہ قوال امجد صابری قتل کیس کی تحقیقات میں پیشر فت ہوئی ہے،انہیں اجرتی قاتلوں سے قتل کرانے کا انکشاف ہوا ہے ،پولیس نے قاتل گروہ میں شامل ایک ملزم کو پکڑ لیا ہے۔
کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں 22 جون کو قتل کیے جانے والے معروف قوال امجد صابری کے کیس میں پولیس کو اہم کڑیاں ملی ہے،پولیس نے چھاپا مارکر گلشن اقبال بلاک تیرا ڈی سےایک ملزم کو حراست میں لیا ہے ۔
پولیس ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ملزم اسی گروہ کا کارندہ ہے، جس نے امجد صابری کو قتل کیا،ملزم کی موٹرسائیکل بھی قتل کی واردات میں استعمال ہوئی ہےاور یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ امجد صابری کا قتل اجرتی قاتلوں کے گروہ سے کروایا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق قتل میں ملوث مرکزی ملزمان سندھ دیگر شہروں میں فرار ہوگئے، ان کی گرفتاری کے لئے ایک پولیس پارٹی بھی اندرون سندھ روانہ ہوگئی ہے۔