پاکستان
13 جون ، 2012

قصور میں مبینہ پولیس مقابلہ ،ڈاکو ہلاک

قصور ... قصور میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک اور دو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،پولیس کے مطابق 3 نامعلوم مسلح ڈاکووٴں نے مصطفی آباد کے قریب ایک شخص سے موٹر سائیکل چھینی اور فرار ہو گئے۔اطلاع ملنے پر پولیس نے ڈاکووٴں کا پیچھا کیا اور قادرآباد کے قریب پولیس اور ڈاکوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر دونوں فرار ہونے والے ڈاکووٴں کی تلاش شروع کر دی۔

مزید خبریں :