16 جولائی ، 2016
اسٹیج، فلم اور ٹی وی پر قہقہے بکھیرنے والے لیجنڈ فنکار البیلا کو ہم سے بچھڑے 12 برس بیت گئے۔ مکالموں اورچہرے کے تاثرات کے ذریعے مزاح پیدا کرنے والے البیلا 17 اپریل 1944ء کو بھارتی شہر لدھیانہ میں پیدا ہو ئے۔
ممتاز مزاحیہ اداکار البیلا کا حقیقی نام اختر حسین تھا۔ البیلا کو مزاح کاری کے ساتھ گلوکاری کا بھی بہت شوق تھا۔
ٹی وی کے بعد البیلا نے اسٹیج اور فلم میں بھی فن کے جوہر دکھائے۔اسٹیج پر اپنی مزاحیہ اداکاری اور جملوں کی برجستہ ادائیگی کے باعث شہرت کی بلندیوں کو چھوا۔
اختر حسین البیلا 17 جولائی 2004ء کو حرکت قلب بند ہونے سے جہان فانی سے کوچ کر گئے۔