پاکستان
16 جولائی ، 2016

وزیر اعظم محمدنوازشریف کاترک عوام کو سلام پیش

وزیر اعظم محمدنوازشریف کاترک عوام کو سلام پیش


 


وزیر اعظم محمدنوازشریف نے ترکی میں جمہوریت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی شدیدمذمت کی ہے اورانتشار پھیلانے والوں کے خلاف اُٹھ کھڑےہونےپرترک عوام کےعزم کو سلام پیش کیاہے۔


وزیراعظم محمد نواز شریف نےترکی میں بغاوت کی ناکامی پراپنے پیغام میں صدر طیب اردوان کیلئےنیک خواہشات کا اظہارکیا، انہوں نے کہا کہ ترک عوام انتشار پھیلانے والوں کےخلاف اُٹھ کھڑے ہوئے۔ترکی کے بہادر عوام کا عزم قابلِ تعریف ہے۔


ان کاکہناتھاکہ وہ ترکی کے ساتھ مضبوط اور تاریخی تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں،پاکستان ترکی میں امن اور جمہوریت کا استحکام چاہتا ہے،ترکی کے عوام نے بھی ہر موقع پر پاکستان کی حمایت کی ہے۔

مزید خبریں :