پاکستان
16 جولائی ، 2016

آزاد کشمیرانتخابات ،کارنر میٹنگز اور جلسے جلوس کا سلسلہ جا ری

آزاد کشمیرانتخابات ،کارنر میٹنگز اور جلسے جلوس کا سلسلہ جا ری

 


آزاد کشمیر میں 21جولائی کے انتخابات کےلئے سیاسی جماعتوں نے بھرپور انداز میں انتخابی مہم شروع کر رکھی ہے ۔کارنر میٹنگز اور جلسے جلوس منعقد کیے جارہے ہیں ۔


آزاد کشمیر بھر میں 21جولائی کے انتخابات کےلئے سیاسی گہماگہمی عروج پر پہنچ گئی ہے ،کہیں کارنر مٹینگ اور کہیں جلسے منعقد کیے جارہے ہیں ۔


مظفر آباد میں آج پیپلز پارٹی سیاسی قوت کا مظاہرہ کرےگی ،یونی ورسٹی کالج گراونڈ میں جلسے کےلئے تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں ۔ جلسے سے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے ۔


ضلع سدھونتی میں پلندری ہائی اسکول گراونڈ میں جمعیت علما اسلام ف کی جانب سے جلسہ ہے جس میں مولانا فضل الرحمان خطاب کریں گے ۔

مزید خبریں :