پاکستان
16 جولائی ، 2016

سانحہ بلدیہ کیس ،عدالت تبدیل،سماعت ملتوی

سانحہ بلدیہ کیس ،عدالت تبدیل،سماعت ملتوی

 


کراچی کی مقامی عدالت نے سانحہ بلدیہ کیس ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی پانچ کی عدالت سے چار نمبر منتقل کردیا۔کیس کی آئندہ سماعت 13 اگست کو ہوگی۔


سانحہ بلدیہ کیس میں اسپیشل پبلک پراسکیوٹرنے آج نئی جے آئی ٹی کی روشنی میں کئے گئے اقدامات سے متعلق رپورٹ پیش کرنی تھی۔ دوران سماعت ایس ایس پی انویسٹی گیشن غربی عدالت میں پیش ہوئے۔


ایس پی ویسٹ کی جانب سے کیس میں پیشرفت سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کے لئے مہلت طلب کرنے پر سماعت 13 اگست تک ملتوی کردی گئی۔ عدالت نے کیس کے مفرور ملزم منصور کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردئیے۔

مزید خبریں :