16 جولائی ، 2016
لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں معمولی جھگڑے پر فائرنگ سے 2نوجوانوں کو قتل کر دیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
پولیس کے مطابق باگڑیاں چوک میں محلے دار 2 نوجوانوں عمیر عرف منا اور توصیف کے درمیان دیرینہ رنجش پر جھگڑا ہوا تو عمیر نے فائرنگ کر دی جس سے توصیف زخمی ہو گیا ۔
توصیف کے رشتے داروں نے جوابی فائرنگ کی جس سے عمیر عرف منا بھی زخمی ہو گیا۔دونوں نوجوان اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گئے۔