پاکستان
16 جولائی ، 2016

ترک عوام نے وہ کیا جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ،سہیل وڑائچ

ترک عوام نے وہ کیا جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ،سہیل وڑائچ

 


معروف تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے فوجی بغاوت کے سامنے عوامی مزاحمت کو ایک نئی اسلامک اسپرنگ قراردیتےہوئے کہا کہ ماضی میں پورے خطے میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی۔


تجزیہ کار افتخار احمد کا کہنا تھا کہ اگرترکی میں خرابی آئی توپہلے سے بحرانوں کا شکاریورپ تباہی سےدوچارہوجائیگا، ترکی میں جمہوریت کی کامیابی حوصلے کاباعث ہے۔


تجزیہ کار نجم الدین شیخ نے کہا کہ اردوان کے حامیوں کے ساتھ ساتھ اپوزیشن نے بھی واضح کیا کہ جمہوریت بچانا چاہتے ہیں۔ تجزیہ کار شہزاد چوہدری کا کہنا تھا کہ دنیا میں اس طرح کے اقدامات کی پذیرائی ماضی کاحصہ بن چکی ہے۔


تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ کچھ وقت گزرنے کےبعدہی یہ واضح ہوسکے گا کہ باغی فوجی ٹولے کے پیچھےکونسی قوتیں کارفرما تھیں۔

مزید خبریں :