17 جولائی ، 2016
تھرلر فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ سنسنی سے بھرپور ویسٹرن ڈرامہ فلم آؤٹ لاز اینڈ اینجلز(Outlaws and Angels)کا نیا کلپ جاری کردیا گیا ہے۔
جے ٹی مولنر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے خاندان کے گرد گھومتی ہے جن کے گھر پر کچھ بدمعاش قبضہ کر لیتے ہیں اور اس کے بعد دونو ں گروپوں کے درمیان ایک جنگ شروع ہوجاتی ہے۔
فلم کی کاسٹ میں مائیکل مرے، ٹیری پولو،لیوک ولسن،فرانسسکا ایسٹ ووڈ اور بین بروڈر سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔
جے ٹی مولنر ہی کی لکھی گئی کہانی پر مبنی یہ فلم 18جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔