17 جولائی ، 2016
لارڈز ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا ہے،میچ کے چوتھے دن کھانے کے وقفے پر انگلینڈ نےاپنی دوسری اننگز میں3 وکٹوں کے نقصان پر90رنز بنا لئے ہیں ،راحت علی نے تینوں ابتدائی وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان نے لارڈز میں کامیابی کےلئے انگلینڈ کو 283 رنز کا ہدف دیا ہے،حدف کے تعاقب میں انگلش کپتان الیسٹر کک کی وکٹ19رنز کے مجموعے پر ہی گر گئی ،ان کا انفرادی اسکور8رنز تھا،بولر راحت علی تھے۔
پاکستان کو ابتدا میں ہی مزید دو اور کامیابیاں ملیں جب الیکس16اور جوروٹ9رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے،یہ دونوں وکٹیں بھی راحت علی کے کھاتے میں آئی انہوں نے ابتدائی تینوں وکٹیں حاصل کیں۔چوتھے دن کھانے کے وقفے پرانگلینڈ نےاپنی دوسری اننگز میںتین وکٹوں کے نقصان پر90رنز بنا لئے جبکہ جیمز ونس41اور گیری بیلنس15رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
اس سے قبل پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھے روز کا کھیل شروع ہوا،پاکستان کی پوری ٹیم اسکور میں صرف ایک رن کا ہی اضافہ کرسکی اور پوری ٹیم282رنز پر آئوٹ ہو گئی۔یاسر شاہ اپنے گزشتہ روز کے مجموعے میں کوئی اضافہ نہ کرسکے اور30رنز پر آئوٹ ہو گئے جبکہ محمد عامر صرف ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے،یوں لارڈز میں کامیابی کےلئے انگلینڈ کو 283 رنز کا ہدف ملا۔
پاکستان کی جانب سے اسد شفیق 49 سرفرازاحمد 45 اور یاسر شاہ نے 30 رنز اسکور کئے ،انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔انگلینڈ کی اننگز جاری ہےاورمیزبان نے3وکٹ کے نقصان پر90 رنز بنالئے ہیں،میچ جیتنےکے لئے انگلینڈ کومزید193رنز کی ضرورت ہے جبکہ پاکستان کو میچ میں فتح کیلئے7وکٹیں درکار ہیں۔