17 جولائی ، 2016
ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ فتح الله گولن کےگروپ کی فوجی بغاوت عوامی طاقت سےناکام بنائی گئی ، بغاوت کے جراثیم کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔
ترک صدر کا کہنا ہے کہ یہ 12گھنٹوں کا معاملہ نہیں ہے،صورت حال مکمل طور پرمعمول پر آنے تک عوام تقسیم اسکوائرپرموجود رہیں،فوج میں گولن گروپ کےہررینک کے باغی فوجیوں کوگرفتارکرلیا گیا ۔
رجب طیب اردوان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بغاوت کے جراثیم کو تمام محکموں سے ختم کرنےکاکام جاری رہےگا۔