دنیا
17 جولائی ، 2016

امریکی ریاست لوزیانا میں فائرنگ، 3 پولیس اہلکار ہلاک

امریکی ریاست لوزیانا میں فائرنگ، 3 پولیس اہلکار ہلاک

 


امریکی ریاست لوزیانا کے شہر بیٹن روژ میں فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔


پولیس کے مطابق جس جگہ فائرنگ ہوئی اسے گھیرے میں لے لیا گیا ہے جبکہ بعض ذرائع کے مطابق فائرنگ کرنے والے شخص کو بھی گولی لگی ہے۔


بیٹن روژ وہی علاقہ ہے جہاں اس ماہ کے آغاز میں پولیس نے ایک سیاہ فام شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ اس واقعے کے بعد سے بیٹن روژ پولیس کو دھمکیاں مل رہی تھیں۔

مزید خبریں :