انٹرٹینمنٹ
19 جولائی ، 2016

سلمان خان کی ’سلطان500‘ کروڑ کلب میں داخل

سلمان خان کی ’سلطان500‘ کروڑ کلب میں داخل

 


سلمان خان کی فلم ’سلطان500‘کروڑ کلب میں داخل ہوگئی، بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان اب باکس آفس کے بھی سلطان بن گئے ہیں۔


جی ہاں بالی ووڈ فلم سلطان صرف 12روز میں دنیا بھر سے 500کروڑ بھارتی روپے کما کر بالی ووڈ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی 5ویں فلم بن گئی ہے۔


بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم سلطان صرف بھارت میں اب تک 3اعشاریہ267کروڑ روپے کما چکی ہے۔رپورٹ کے مطابق سلطان جلد دھوم 3،باہو بلی اور بجرنگی بھائی جان سے زیادہ کمائی کرکے آگے نکل سکتی ہے تاہم بالی ووڈ کی سب سے کامیاب فلم ’پی کے‘ کا ریکارڈ توڑنا کچھ مشکل دکھائی دے رہا ہے جو 792کروڑ کمائی کے ساتھ سر فہرست ہے۔

مزید خبریں :