20 جولائی ، 2016
یاسر شاہ نے اپنے فینز سے گزارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فٹ بالر میسی بہت پسند ہے لیکن مجھے میرے نام سے ہی پکاریں ان کا کہنا تھا کہ شین وارن پسندیدہ کھلاڑی ہیں اور مشی بھائی استادہیں۔
برطانوی میڈیا میں ان کی بائولنگ کے ساتھ ساتھ ان کی مسکراہٹ کا بھی چرچا ہےجس کے باعث ایک انٹرویو میں یاسر شاہ سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ نے مسکراہٹ کی ٹریننگ لی ہے۔
لارڈز ٹیسٹ کے ہیرو نے اپنے انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ شین وارن پسندیدہ کھلاڑی ہیں اور مشی بھائی استاد ہیں۔ یاسر کا کہنا تھا کہ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ دونوں لارڈز میں موجود تھے ۔
لارڈز ٹیسٹ کی کارکردگی کے بعد سے یاسر شاہ انگلش ٹیم کیلئے بڑا درد سر بن گئےہیں اور دوسرے معرکے میں یاسر شاہ سے نمٹنے کیلئے انگلش ٹیم نے کوششیں شروع کردیں ہیں۔