20 جولائی ، 2016
لارڈز میں شکست کا داغ لگانے والی انگلش ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ کی حکمت عملی تیار کرلی ہے اور اب انگلش بورڈ نے یاسر شاہ سے بچنے کیلئے اورانگلش اسپنرز کو بال گھومانے کیلئے ثقلین مشتاق سے مدد مانگ لی ہے۔
پاکستان سے آئے جادو گر سے بچنے کیلئے گوروں نے پاکستان سے ہی دوسراجادو گر بلالیا۔ لارڈز میں بری طرح مار کھانے والی انگلش ٹیم نے ثقلین مشتاق کی ٹپس کا سہارا لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ثقلین مشتاق انگلش اسپنرز کو مشورے دینے مانچسٹر پہنچ گئےہیں جہاں وہ انگلش اسپنرز کو بال گھومانے کے گر بتائیں گے ۔ صرف یہی نہیں بلکہ بیٹسمنوں کو یہ بھی سمجھائیں گے کہ یاسر شاہ سے کیسے بچا جائے۔