21 جولائی ، 2016
ترکی کی ناکام بغاوت کی کھیلوں پر بھی منفی اثرات نظر آنے لگے ۔امریکا میں مقیم ترک باسکٹ بال کھلاڑی اینس کارٹنر کو ترک حکومت کے خلاف بولنے پر دھمکیاں ملنے لگیں جبکہ جرمنی کے فٹبال کھلاڑی ماریو گومز نے ترکی میں ہونے والے تمام مقابلوں میں کھیلنے سے معذرت کرلی ہے۔
امریکی شہر اوکلاہوما میں مقیم ترک باسکٹ بال کھلاڑی نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ گزشتہ ہفتے ترکی میں ہوئی فوجی بغاوت پر ترک حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جس کے بعد سے ان کو موت کی دھمکیاں موصول ہورہی ہیں۔
ادھر جرمنی کے فٹبال کھلاڑی ماریو گومز نے ترکی میں کشیدہ حالات کے باعث ترکی میں ہونے والے اگلے تمام مقابلوں میں کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ صرف ترکی کے حالات کو دیکھتے ہوئے کیا ہے۔
گومز نے امید ظاہر کی ہے کہ ترکی جلد ہی حالات پر قابو پالے گا۔