پاکستان
25 جولائی ، 2016

پیر پگار ا کی مراد علی شاہ سے دبئی میں ملاقات

پیر پگار ا کی مراد علی شاہ سے دبئی میں ملاقات

 


مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگار ا نے دبئی میں صوبائی وزیر خزانہ سید مراد علی شاہ اور شرجیل میمن سے ملاقات کی اور انہیں مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔


دبئی میں ہونے والے ملاقات میں صوبائی وزیر مکیش چائولہ اور امداد پتافی بھی شریک تھے ،پی پی رہنمائوں نے پیر پگار ا کو وزیراعلیٰ سندھ کی تبدیلی کے پارٹی فیصلے سے آگاہ کیا ۔


ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پیر پگار ا نے سید مراد علی شاہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

مزید خبریں :