دنیا
25 جولائی ، 2016

میونخ:حملہ آورسے تعلق کے الزام میں افغان لڑکا گرفتار

میونخ:حملہ آورسے تعلق کے الزام میں افغان لڑکا گرفتار

جرمنی کے شہر میونخ میں 9 افراد کے قاتل سے تعلق کے الزام میں پولیس نے ایک افغان لڑکے کو گرفتار کر لیا ہے۔


میونخ پولیس کے مطابق 16 سالہ افغان لڑکا مبینہ طور پر حملے کی منصوبہ بندی آگاہ تھا اور اس نے مقتولین کو فائرنگ کے مقام پر بلانے میں کردار ادا کیا تھا، گرفتار لڑکے سے فائرنگ کے منصوبے سے متعلق اطلاع نہ دینے کے حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے ۔


حکام نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا ہے کہ ڈیوڈ سنبلی نے حملے کی ایک سال قبل منصوبہ بندی کی تھی ۔انہوں نے گزشتہ سال جرمن شہر وینڈن کے اس سکول کا بھی دورہ کیا تھا، جہاں 2009ء میں ایک نوجوان نے فائرنگ کرکے 15 افراد کو ہلاک کردیا تھا ۔


 

مزید خبریں :