25 جولائی ، 2016
امریکی صدر اوباما کے سوتیلے بھائی مالک اوباما کا کہنا ہے کہ اسے ٹرمپ کے انتخابی نعرے نے متاثر کیا ہے اسی لیے وہ اس بار اسے ہی ووٹ دیں گے۔
صدر باراک اوباما کے سوتیلے بھائی مالک اوباما کا کہنا تھا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو پسند کرتے ہیں کیونکہ وہ دل سے بات کرتے ہیں اور ان کی جانب سے امریکا کو دوبارہ عظیم بنانے کی بات ایک زبردست نعرہ ہے ۔
مالک اوباما کا کہنا تھا کہ صدر اوباما کی انتظامیہ کی مایوس کارکردگی کی وجہ سے انہوں نے اپنی سیاسی وابستگی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور نومبر میں ہونے والے انتخاب میں وہ ری پبلکن پارٹی کو ووٹ دیں گے ۔