پاکستان
25 جولائی ، 2016

قندیل بلوچ قتل کیس: ملزم حق نواز نے گرفتاری دے دی

قندیل بلوچ قتل کیس: ملزم حق نواز نے گرفتاری دے دی

قندیل بلوچ قتل کیس کے دوسرے ملزم حق نواز نے ڈیرہ غازی خان میں پولیس کو گرفتاری دے دی۔


مادل قندیل بلوچ قتل کے مرکزی ملزم اور قندیل کے بھائی وسیم نے الزام لگایا تھا کہ اس نے اپنے کزن حق نواز کے ساتھ مل کر قندیل کا قتل کیا تھا۔


قندیل کے قتل کے بعد ملزم حق نواز فرار تھا جس نے آج ڈیرہ غازی خان کے تھانہ شاہ صدردین میں گرفتاری دے دی ہے۔ ملزم حق نواز نے جیو نیوزسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملزم وسیم نے قتل کا جھوٹا الزام لگایا ہے۔


حق نواز نے کہا وہ بے گناہ ہےا ور اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لئے خود کو پولیس کے حوالے کیا ہے، اس کا قندیل کے قتل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

مزید خبریں :