27 جولائی ، 2016
بلاول بھٹو زرداری نے کشمیر کے انتخابات کو متنازع قرار دیتےہوئے نتائج کو تسلیم کرلیا ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ وسیع تردھاندلی کے باوجود قومی اور جمہوری مفاد میں متنازع انتخابات کے نتائج تسلیم کیے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ تمام ترغیرقانونی اورغیر آئینی طریقے اختیار کرکے آزاد کشمیر کے عوام کا مینڈیٹ چرایا گیا،نون لیگ کی حکومت لوگوں کو پاناما لیکس پر خاموش کروانےکی کوشش کررہی ہے،نواز شریف حکومت آف شور کمپنیوں پر انکوائری کروانے سے گریز کر رہی ہے۔