کاروبار
28 جولائی ، 2016

اسٹاک ایکس چینج میں تیزی: 265 پوائنٹس کا اضافہ

اسٹاک ایکس چینج میں تیزی: 265 پوائنٹس کا اضافہ

 


پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھ گئی،کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس مزید 265 پوائنٹس اضافے سے 39 ہزار 700 کی نئی بلند سطح پر پہنچ گیا ۔


معاشی ماہر مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ اچھے مالی نتائج پر سرمایہ کاروں کی جانب سے شئیرز میں خریداری دیکھی جارہی ہے جس سے مارکیٹ سرمائے میں بھی اضافہ ہورہا ہے ۔


سیاسی استحکام ،فارن انفلوز کے ساتھ مقامی سرمایہ کاروں کی خریداری کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ۔


کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں مزید 265 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کای گیا جسے ہنڈرڈ انڈیکس 39 ہزار 700 کی نئی بلند سطح بھی عبور کرگیا ۔

مزید خبریں :