پاکستان
28 جولائی ، 2016

پاکستانی سفیر انڈونیشین صدر سے رحم کی اپیل کرینگے

پاکستانی سفیر انڈونیشین صدر سے رحم کی اپیل کرینگے

انڈونیشیا میں پاکستان کے سفیر عاقل ندیم پاکستانی قیدی ذوالفقار علی کی سزائے موت رکوانے کیلئے اس تقریب میں پہنچ گئے، جہاں انڈونیشی صدر آنے والے ہیں، پاکستانی سفیر کچھ ہی دیر میں انڈونیشیا کے صدر سے رحم کی اپیل کریںگے۔


انڈونیشیا میں پاکستانی قیدی ذوالفقار کی سزائے موت رکوانے کے لیے پاکستان کے پاس 24 گھنٹے سے بھی کم وقت رہ گیا۔


پاکستانی سفیر کا مؤقف ہے کہ ذوالفقار کیس میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے گئے،سزائے موت مؤخر کرکے فیئر ٹرائل دیا جائے۔

مزید خبریں :