پاکستان
28 جولائی ، 2016

ذوالفقار کے اہل خانہ کا لاہور میں مال روڈ پر احتجاج

ذوالفقار کے اہل خانہ کا لاہور میں مال روڈ پر احتجاج

ذوالفقار علی کے اہل خانہ اور عزیز واقارب اس کی رہائی کے لیے مال روڈ پر سراپا احتجاج بن گئے، ان کا مطالبہ ہے کہ وزیر اعظم ذوالفقار کی رہائی کےلیے خود انڈونیشی ہم منصب سے بات کریں ۔


چیئرنگ کراس مال روڈ، انڈونیشنا میں سزائے موت کے قیدی ذوالفقار کے اہل خانہ اوررشتے دار سراپائے احتجاج بن گئے، ایک ہی مطالبہ کہ وزیر اعظم ان کے پیارے کو رہائی دلائیں، ذوالفقار کی 6بہنوں کا کہنا ہے کہ اگر ان کے بھائی کو سزا دے دی گئی تو وہ سب خود سوزی کرلیں گی ۔


ذوالفقار کے بھائی کا کہنا ہے کہ ان کے والد بھائی کے غم میں انتقال کرچکےہیں ، اب والدہ غم سے بے حال ہیں، انڈونیشیا میں ذوالفقار سے والدہ کی آخری ملاقا ت کرادی گئی ہے لیکن اسکے بعد کچھ پتہ نہیں چل سکا ۔


مغل پو رہ لاہورکا ذو الفقار علی 2004 میں منشیات کی اسمگلنگ الزام میں انڈونیشیا میں پکڑا گیا،12 سال قید کےبعد اس کو سزائے موت سنانے کااعلان خاندان پر بن غم کا پہاڑ بن کرٹوٹا ہے۔


 

مزید خبریں :