پاکستان
28 جولائی ، 2016

امید ہے انڈونیشیا ذوالفقار کی اپیل پر غور کریگا، پاکستان

امید ہے انڈونیشیا ذوالفقار کی اپیل پر غور کریگا، پاکستان

ذوالفقار علی کے معاملے پر پاکستانی دفتر خارجہ کا بیان سامنے آیا ہے،ترجمان دفترخارجہ نے امید ظاہر کی ہے کہ حکومت انڈونیشیا ذوالفقار کی اپیل پر انسانی بنیادوں پر غور کرے گی۔


ترجمان نے کہا کہ پاکستان انڈونیشیا کے عدالتی نظام کا احترام کرتا ہے، جکارتا میں پاکستانی سفارتخانے کو ذوالفقار کا معاملہ ہر سطح پر اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔


پاکستانی سفیرعاقل ندیم نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ ان کی انڈونیشی صدر سے ملاقات کی کوشش کامیاب نہیں ہوسکی۔


 

مزید خبریں :