پاکستان
28 جولائی ، 2016

تونسہ :14سالہ لڑکے پر بدترین تشددکی ویڈیو سامنے آگئی

تونسہ :14سالہ لڑکے پر بدترین تشددکی ویڈیو سامنے آگئی

ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ میں 14سالہ لڑکے پر بدترین تشدد کی ویڈیوسامنے آئی ہے، تشدد میں ملوث 2 ملزمان فرار ہوگئے، اب تک گرفتار نہیں کیا جاسکا۔


پولیس کے مطابق ایک ماہ قبل ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ میں عبدالرشید، فیاض، شبیر، صادق اور صابر نے 14سالہ لڑکےکو اغوا کیا،ملزمان نے لڑکے پر بدترین تشدد کیا اور اس دوران اس کی ویڈیو بھی بناتے رہے۔


پولیس نے واقعے کے فوراً بعد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور دو ملزم کو گرفتار کرلیا بعد میں انہوں نے عدالت میں عبوری ضمانتیں کروا لیں جبکہ دو ملزمان تاحال مفرور ہیں۔


 

مزید خبریں :