28 جولائی ، 2016
ایف آئی اے نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چارمنصوبوں میں کروڑوں روپے کی مبینہ خورد برد کی تحقیقات شروع کردیں۔
ان منصوبوں میں بائیو مکینیکل لیبارٹری قذافی اسٹیڈیم لاہور، فاراینڈ پویلین لاہور، گڑھی خدا بخش لاڑکانہ میں کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر اور ملتان میں کرکٹ اکیڈمی کا منصوبہ شامل ہیں۔
ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ قذافی اسٹیڈیم میں بائیومکینیکل لیبارٹری کے لیے دو کروڑ روپے کی مشینری منگوائی گئی جو ناقابل استعمال قرار دے دی گئی ہے۔
ایک کنٹریکٹر نے 86 لاکھ روپے کی جعلی بینک گارنٹی دی جو پی سی بی حکام کی ملی بھگت سے منظور کی گئی۔