30 جولائی ، 2016
ایف سی کی حساس اداروں کی اطلاع پر زیارت کے علاقے سنجاوی میں کارروائی کے دوران ٹی ٹی پی کے 3 سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا ہے۔
ترجمان ایف سی کے مطابق کارروائی ضلع زیارت کے علاقے سنجاوی میں حساس ادارے کی اطلاع پر عمل میں لائی گئی ہے۔
کارروائی کے دوران ایک مکان سے کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے 3 سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا ہے جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
گرفتار شرپسندوں کو تحقیقات کےلئے خفیہ مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔