کھیل
31 جولائی ، 2016

پالی کیلے ٹیسٹ، سری لنکا نے آسٹریلیا کو 106رنز سے شکست دیدی

پالی کیلے ٹیسٹ، سری لنکا نے آسٹریلیا کو 106رنز سے شکست دیدی

سری لنکا نے3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کوڈرامائی انداز میں106رنز سے شکست دیکر سیریز میں0-1کی برتری حاصل کرلی۔


نمبرون ٹیسٹ ٹیم268 کے تعاقب میں دوسری اننگز میں161 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔سری لنکن اسپنرز گھومتی گیندوں سے آسٹریلوی کھلاڑیوں کو چکرا دیا۔


میچ کے پہلے4 دن آسٹریلیا کو برتری حاصل تھی، لیکن آخری روز بازی پلٹ گئی۔میچ جیتنے کے لیے آخری روز آسٹریلین ٹیم کو185 رنز درکار تھے، جبکہ اس کی7وکٹیں بھی باقی تھیں۔


مگر رنگنا ہیراتھ نے ایسا رنگ دکھایا کہ آسٹریلین بیٹسمین کھیلنا بھول گئے۔ آسٹریلین کھلاڑی ہیراتھ اور سنداکن کی گیندوں کا سامنا نہ کر سکے اور161 رنز پر پوری ٹیم آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئی۔


پہلے ٹیسٹ میں 9بیٹسمین ہیراتھ کا شکار بنے ، جبکہ 176 رنز کی جانداراننگز کھیلنے پرکوشال مینڈس کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔


آسٹریلیا کی جانب سے کپتان اسٹیو اسمتھ 55،جوئے برنز29،میچل مارش25 اور عثمان خواجہ18رنز بناکر نمایاں بیٹسمین رہے۔

مزید خبریں :