31 جولائی ، 2016
ریپبلکن پارٹی کے لیے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو پاکستانی نژاد امریکی فوجی کی والدہ کی تضحیک مہنگی پڑگئی، ٹرمپ کو مخالفین ہی نہیں اپنی ہی جماعت کی جانب سے بھی کڑی تنقید کا سامنا ہے۔
ڈونلڈٹرمپ کوعراق میں ہلاک ہونے والے مسلمان فوجی کی والدہ غزالہ خان کا مذاق اڑانے پر رپبلکن اور ڈیموکریٹ دونوں پارٹیوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
گذشتہ ہفتے ڈیموکریٹس کے نیشنل کنوینشن میں ہمایوں خان کے والد خضر خان نے کہا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک کے لیے ’کوئی قربانی نہیں دی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمایوں کی والدہ غزالہ خان کو بولنے ہی نہیں دیا گیا شاید انھیں کچھ کہنے کی اجازت نہیں تھی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پرسینئرسیاستدانوں نے کہا ہے کہ ایک قومی ہیرو کی ماں کے بارے میں ایسی باتیں کرنا کسی طرح مناسب نہیں۔