01 اگست ، 2016
وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نےوزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے ملاقات کی ہے،شہباز شریف کاکہناہےکہ انتشار کی سیاست کرنے والے مٹھی بھر عناصرکو ہوش کے ناخن لینے چا ہیے ،عوام اب کسی کو ترقی کے راستے میں رخنہ نہیں ڈالنے دیں گے۔
خواجہ سعد رفیق کی وزیر اعلیٰ شہبازشریف سے ملاقات لاہور میں ہوئی،دونوں رہ نماؤں نے سیاسی صورتحال،ترقیاتی منصوبوں اور دیگر امورپر گفتگو کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کاکہناتھاکہ پاکستان میں انتشار اور احتجاج کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں،ترقی اور خوشحالی کے سفر کو روکنے کی کوشش کرنے والے عناصر اب بھی ناکام رہیں گے۔
انہوں نےکہاکہ یہ وقت اتحاد اور اتفاق کا ہے ، لیکن بعض سیاسی عناصر عوام کی ترقی اور ملک کی خوشحالی کاراستہ روکنے کے درپے ہیں۔ وزیر ریلوےنےآزاد کشمیر کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی شاندار کامیابی پر وزیراعلیٰ کو مبارکباد دی۔