01 اگست ، 2016
برازیل میں اولمپک کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، ساؤپولو میں ڈیڑھ سو مہم جوؤں نے پل سے لٹک کر اولمپک رنگز بنادیئے ۔
ڈیڑھ سو افراد نے اولمپک کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے یہ کارنامہ سر انجام دیا اور ساؤ پولو کے پل سے رسی کی مدد سے اولمپک دائروں کی شکل میں لٹکے۔
تمام افراد نے اولمپک کے مخصوص رنگ کے لباس پہنے ہوئے تھے،تمام افراد 40 منٹ تک اسی پوزیشن میں موجود رہے،یہ مہم اپنے اس کارنامے سےعالمی ریکارڈ بنانے کی خواہش رکھتے ہیں۔