دلچسپ و عجیب
02 اگست ، 2016

خلا میں سفر کی اجازت مل گئی، ٹکٹ 2 کروڑ 60 لاکھ روپے

خلا میں سفر کی اجازت مل گئی، ٹکٹ 2 کروڑ 60 لاکھ روپے

 


امریکی کمپنی کو سیاحوں کو خلا میں لے جانے کے لیے لائسنس مل گیا، یہ سفر اگلے سال سے شروع ہوگا،اس منفرد سیر کا ٹکٹ دو کروڑ ساٹھ لاکھ پاکستانی روپے ہوگا۔


امریکی کمپنی نے پیش کش کردی کہ چلتے ہو تو خلا میں چلو ،کمپنی سیاحوں کو اگلے سال سے خلا کی سیر کرائے گی ۔ اسپیس شپ کو دو پائلٹ اڑائیں گے جس کے ذریعے چھ مسافر خلا کی سیر کو جاسکیں گے۔ پہلی پرواز کے اعلان سےقبل ہی سات سو افراد نے خلائی سیاحت کے لیے بکنگ کرادی ہے۔


اب بس بیگ تیار رکھیں ، ٹکٹ بک کرائیں اور خلا میں جانے کی تیاری پکڑ لیں۔

مزید خبریں :