04 اگست ، 2016
وہاڑی کی تحصیل بورے والا میں تاجربرادری پولیس گردی کے خلاف بغاوت پر اتر آئی اور قانون ہاتھ میں لیتے ہوئے وردی والوں کی دُرگت بناڈالی ۔
بورے والا کے وہاڑی بازار میں تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نےمنشیات فروشی کے شبہ میں ایک موبائل شاپ پر چھاپا مارا تاہم دکان سے منشیات برآمد نہ ہونے پر مقامی تاجروں نے اے ایس آئی کو زدوکوب کرکے یرغمال بنا لیا۔
دوسری جانب اے ایس آئی کےپیٹی بند بھائیوں نےتاجروں پرحملہ کرکےاپنےساتھی کوچھڑوالیا ۔رہائی پاتے ہی یرغمال اے ایس آئی نے دوڑ لگادی ۔
مقامی تاجروں کا کہنا ہے کہ پولیس ناجائز چھاپےمارکر دکان داروں کو ہراساں کر کے رشوت بٹورتی ہے۔
انہوں نے ڈی پی او وہاڑی سےمطالبہ کیا ہے کہ واقعے کےذمہ دارپولیس اہلکاروں کےخلاف کارروائی کی جائے