04 اگست ، 2016
پنجاب میں بیمارمرغیوں کےگوشت کی فروخت کے خلاف سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کر دی گئی۔یہ درخواست وطن پارٹی کےسربراہ بیرسٹر ظفر اللہ خان نےدائر کی۔
درخواست گزارکامؤقف ہےکہ لاہور سمیت پنجاب بھرمیں بیمار مرغیوں کے گوشت کی فروحت ہورہی ہے ،جس کے باعث شہری مختلف بیماریوں کاشکار ہو رہے ہیں۔
درخواست میں عدالت سےاستدعاکی گئی کہ بیمار مرغیوں کے گوشت کی فروخت کا نوٹس لیتےہوئےاس کی روک تھام کا حکم جاری کیا جائے۔