06 اگست ، 2016
جاپان کے شہر ہیروشیما پر امریکا کے ایٹمی حملہ کے ہولناک واقعے کو71 برس بیت گئے ، سالانہ تقریب میں یادگارپر پھول چڑھائے گئے ۔ شرکا نے مرنے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
ہیرو شیماسانحے کی 71ویں برسی کے موقع پر ہیروشیما یادگار پر خصوصی تقریب میں مرنے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، امن کی علامت فاختائیں فضا میں چھوڑی گئیں ۔ شہر کے میئراورجاپان کے وزیر اعظم شنزو ایبے نے متاثرین کی یادگاروں پرپھول چڑھائے۔
دوماہ قبل امریکی صدراوباما نے اس شہر کا دورہ کیا تھا اورمتاثرین کو خراج تحسین پیش کیا تھالیکن اوباما نےایٹمی بم گرانے پرمعافی نہیں مانگی تھی۔6 اگست 1945 کو امریکا نے ہیروشیما پر ایٹمی بم گرایا تھا جس میں ایک لاکھ 40 ہزار افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔