کھیل
06 اگست ، 2016

گال ٹیسٹ میں سری لنکا نے آسٹریلیا کو شکست دے دی

گال ٹیسٹ میں سری لنکا نے آسٹریلیا کو شکست دے دی


 


 گال ٹیسٹ میں سری لنکا نے آسٹریلیا کو 229 رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں دوصفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ۔


آسٹریلیا نے کھیل کے تیسرے روز دوسری اننگز کا آغاز 25 رنز تین کھلاڑی آؤٹ سے کیا۔


دلرواں پریرا کی شاندار بولنگ کی بدولت آسٹریلین ٹیم 183 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی ہے ،ڈیو وارنر 41 اور اسٹیو اسمتھ 30 رنز کےساتھ نمایاں رہے ۔


اور یوں سری لنکا نے یہ میچ 229 رنز سے جیت کر تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میںدو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے۔

مزید خبریں :