دلچسپ و عجیب
07 اگست ، 2016

بھارتی کروڑ پتی خاتون نے چھولے کی ریڑھی لگالی

بھارتی کروڑ پتی خاتون نے چھولے کی ریڑھی لگالی

 


بھارت میں خاتون نے عزم و ہمت کی مثال قائم کردی، شوہر کے ایکسیڈنٹ کے بعد 3 کروڑ کا گھر اور کار ہونے کے باوجود اروشی یادیو نے چھولے کی ریڑھی لگالی۔


تین کروڑ کے بنگلے میں رہنے والی اروشی کے پاس کار اور زندگی کی تمام سہولتیں ہیں، پھر بھی وہ چھولے بیچ رہی ہیں کیونکہ ایک ایکسیڈنٹ کے بعد ان کے شوہر چلنے پھرنے کے قابل نہیں رہے۔


یونیورسٹی گریجویٹ اور فرفر انگریزی بولنے والی اروشی کا اپنا ریسٹورنٹ کھولنے کا ارادہ تھا، مگر حادثے کے بعد شوہر کے علاج پر تمام جمع پونجی لگ گئی تو انھوں نے ریڑھی سے ہی کام کا آغاز کردیا۔


اروشی کا کام تو خوب چلنے لگا ہے اور سوشل میڈیا کے ذریعے اروشی کو دنیا بھر میں شہرت مل رہی ہے کیونکہ انھوں نے دوسروں کے لیے ایک روشن مثال قائم کی ہے۔

مزید خبریں :