دلچسپ و عجیب
07 اگست ، 2016

فرزبی کے ماہر امریکی کھلاڑی کی شاندار مہارت

فرزبی کے ماہر امریکی کھلاڑی کی شاندار مہارت

 


مہارت ایسی کہ یقین نہ آئے، امریکی کھلاڑی فرزبی سے ایسا نشانہ لگاتا ہے کہ دیکھنے والے واہ واہ کر اٹھتے ہیں۔فرزبی کے ماہر امریکی کھلاڑی بروڈی اسمتھ کی ایک اور ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی۔


بروڈی ایسے فرزبی پھینکتے ہیں کہ وہ لہراتی بل کھاتی بھی جائے تو بھی دور رکھے ڈبے میں ہی گرتی ہے۔ بہت سے بالر 22 گز کی دوری سے جس وکٹ کو نشانہ نہیں بناسکتے، بروڈی نے 100 گز دور سے باآسانی گرادیا۔


چلتے ٹرک پر باسکٹ بال پوسٹ میں فرزبی پھینک کر تو انھوں نے کمال ہی کردیا۔ بروڈی اسمتھ اپنی اس حیرت انگیز مہارت کی وجہ سے کئی چیمپین شپس اور ایوارڈز جیت چکے ہیں۔

مزید خبریں :