کھیل
07 اگست ، 2016

پاکستان کرکٹ ٹیم کی کمزور کڑی

پاکستان کرکٹ ٹیم کی کمزور کڑی

 


ٹیم کی کمزور کڑی کون؟ یہ کوئی مشکل سوال نہیں کیونکہ سب جانتے ہیں ٹیم کے سب سے فلاپ کھلاڑی کا نام ہے پروفیسر حفیظ جنھوں نے دورہ انگلینڈ کے دوران سنچری بنائی لیکن اس کیلئے انھیں 6 بار آؤٹ ہونا پرا۔


دورہ انگلینڈ میں پاکستان ٹیم کا قیدی نمبر ایک سو دو ، پروفیسر محمد حفیظ ، جس نے 3 ٹیسٹ میچز کی6 اننگز میں مجموعی طورپر 102رنزبنائے، یعنی ان کی اوسط صرف 17 رن کی رہی ، حفیظ کا ان 3 ٹیسٹ میچز میں ہائی اسکور 42 رن رہا ، جبکہ دو بار وہ کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے۔

ٹیسٹ سیریز میں حفیظ بیٹنگ میں بری طرح ناکام ہوئے تو کیچز چھوڑنے میں بڑا نام بن گئے، 3 ٹیسٹ میچز میں پروفیسر نے دل کھول، کر معاف کیجئے گا، ہاتھ کھول کر کئی کیچ چھوڑ ے لیکن ٹیم سے ان کا نام کوئی نہیں نکال سکا۔

مزید خبریں :