08 اگست ، 2016
پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت کے خلاف شکاگو میں مظاہرہ کیا گیا، سیاہ فام افراد نے پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔
مظاہرے کیلئے سیکڑوں سیاہ فام افراد سڑکوں پر جمع ہوئے اور احتجاجی دھرنا دیا، جس کے بعد مظاہرین نے شکاگو کی سڑکوں پر مارچ کیا اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی ، احتجاج کے باعث کئی سڑکوں پر ٹریفک متاثر ہوا۔
گزشتہ ماہ ایک پولیس اہلکار نے 18 سالہ نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھاجس کے بعد امریکا میں پولیس کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔