08 اگست ، 2016
وزیر صنعت سندھ منظور وسان نے ایک بار پھر خواب دیکھا ہے،کہتے ہیں اس سال صوبے میں امن قائم ہوجائے گا،ہر کام میرٹ پر ہوگا۔
سندھ سیکریٹریٹ میں اجلاس میں شرکت کے لیے صوبائی وزیر صنعت منظور وسان 8 بجے کے بجائے صبح 9بجے پہنچے ،بعد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ سال گڈگورننس اور ترقی کا سال ہوگااور انہوںنے یہ خواب دیکھا ہے کہ اب سندھ دوسرے صوبوں سے مختلف ہوگا،تمام کام میریٹ پر ہوں گے اور ایم کیوایم انکے ساتھ ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ صحافیوں کے شکرگزار ہیں کہ کابینہ کو وقت کی پابندی کا بتایا،جبکہ انکے دفتر آنے کا وقت صبح 9بجے وہ ساڑھے 8بجے گھر سے نکلے تھے،لیکن ٹریفک جام میں پھنس گئے۔