پاکستان
08 اگست ، 2016

کوئٹہ دھماکا،بلاول بھٹو سمیت سیاسی رہنماؤں کی مذمت

کوئٹہ دھماکا،بلاول بھٹو سمیت سیاسی رہنماؤں کی مذمت

 


پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےکوئٹہ بم دھماکے اور فائرنگ کے واقعے میں بلوچستان بار کے صدر بلاول انور کاسی اور دیگر کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔


بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اتنے بڑے جانی نقصان پر پورے ملک میں سوگ کی لہر ہے اور شہید ہونے ولے ہمارے بھائی اور بہنیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد اسکولوں اور اسپتالوں کو نشانہ بنا رہے ہیں لیکن پوری پاکستانی قوم دہشتگردی کو کچلنے کے لیے متحد ہے۔


بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ انکی دعائیں شہیدوں اور زخمیوں کے لیے ہیں۔ انہوں نے بلوچستان حکومت سے کہا کہ زخمیوں کا بہتر علاج کیا جائے اور اگر ضرورت پڑے تو سندھ حکومت سے رابطہ کیا جائے۔


خیبرپختونخوا حکومت نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت کی ہے۔ ترجمان خیبرپختونخوا حکومت مشتاق غنی کا کہنا ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں خیبر پختونخوا کے عوام اور حکومت بلوچ عوام کے ساتھ ہیں۔خیبرپختونخوا حکومت نےکوئٹہ دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔


ترجمان خیبرپختونخوا حکومت مشتاق غنی نے ایک بیان میں کہا کہ معصوم انسانوں کو نشانہ بنانے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔ خیبرپختونخواہ حکومت اورعوام دکھ کی اس گھڑی میں بلوچستان حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے بھی کوئٹہ دھماکے کی مذمت کی ۔


ایم کیو ایم خیبرپختونخوا نے بھی کوئٹہ سول اسپتال دھماکے کی مذمت کی ہے۔ ترجمان ایم کیو ایم خیبرپختونخواہ سید نعیم راحت نے جیونیوزسے گفتگو میں وفاقی حکومت سے دھماکے کی غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا۔ قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپاو نے بھی کوئٹہ دھماکے اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔


وفاقی وزیرِریلوےخواجہ سعد رفیق،جماعتِ اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق،مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین اورسینئر رہ نما چودھری پرویز الہیٰ نےکوئٹہ دھماکےکی شدید مذمت کی ہے۔ وزیرریلوےخواجہ سعد رفیق نے دھماکےکی مذمت کرتےہوئےاپنی آج کی مصروفیات ترک کر دیں ،جماعتِ اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق،سیکریٹری جنرل لیاقت ،مسلم لیگ کے صدرشجاعت حسین اورسینئر رہ نما چودھری پرویز الہیٰ نےبھی کوئٹہ دھماکےکی شدید مذمت کی ہے۔صدر لاہور چیمبر آف کامرس شیخ ارشدنےدھماکے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے3 روزہ سوگ کااعلان کیاہے۔

مزید خبریں :