پاکستان
08 اگست ، 2016

گجر نالے سے 685 تجاوزات مسمار

گجر نالے سے 685 تجاوزات مسمار

 


کے ایم سی ڈائریکٹر انسداد تجاوزات مظہر خان کا کہنا ہے کہ گجر نالے سے ابتک 685 تجاوزات مسمار کی جاچکی ہیں۔


کراچی کے 13 کلو میٹر طویل گجر نالےپر قائم تجاوزات کے خلاف کے ایم سی کی جانب سے آپریشن کا آغاز 25 جولائی سے ہوا۔ آپریشن کے آغاز پرنالے پر تجاوزات قائم کرنے والے لوگوں نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج بھی کیا لیکن انتظامیہ نے کسی کی نہ مانی اور آپریشن کو جاری رکھا۔


آپریشن کے لیے بھاری مشینری کا استعمال کیا جارہا ہے۔انسداد تجاوزات مظہر خان کا کہنا تھا کہ گجر نالے ،لنڈی کوتل سے 15 سے زائد دکانیں اور مکانات مسمار کیے ہیں جبکہ مجموعی طور پر ابتک 685 پختہ تجاوزات مسمار کی جاچکی ہیں۔


نالے پر آپریشن آخری تجاوزات کے خاتمے تک جاری رہے گا۔انتظامیہ کے مطابق گجر نالے سے تجاوزات ہٹانے کے لیے 6 ماہ درکار ہیں۔

مزید خبریں :