پاکستان
08 اگست ، 2016

دشمن کی سازش کو حوصلے سے ناکام بنانا ہوگا،کمانڈر سدرن کمانڈ

دشمن کی سازش کو حوصلے سے ناکام بنانا ہوگا،کمانڈر سدرن کمانڈ

 


کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے دھماکے کے بعد سول اسپتال کوئٹہ کا دورہ کیا اور سوگوار وکیلوں کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ اپنے حوصلے سے دشمن کی سازش ناکام بنانی ہوگی ،بہت مشکل وقت ہے،اسے حوصلے کے ساتھ برداشت کرنا ہے۔


لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نےسول اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اور اپنے ساتھیوں کی شہادت پر غمزدہ وکلاء سے غمگساری بھی کی ۔ انہوں نے کہا کہ دشمن بہت بزدل ہے،اسےہرصورت شکست دیںگے، معصوم شہریوں کو نشانہ بناناقابل افسوس ہے۔


کمانڈر سدرن کمانڈ نے سول اسپتال انتظامیہ کو شدید زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کرنے کی پیشکش کی ۔اس موقع پر ایک وکیل نے لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کو واقعہ کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا ۔

مزید خبریں :