08 اگست ، 2016
کوئٹہ خودکش حملے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ صوبے میں ہونے والی دہشت گرد کارروائیوں میں ’را‘ ملوث ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری نے جیونیوز سے گفتگو میں کہا کہ صوبے میں دہشت گردی کی جتنی بھی کارروائیاں ہوئی ہیں ان میں ’را‘ ملوث ہے، دہشت گرد آسان ہدف کو نشانہ بنا رہے ہیں، دہشت گرد جہاں بھی ہوں گے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
سابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ دہشت گرد وں کے خلاف قوم کو متحد ہونا چاہیے، انہوں نے آسان ٹارگٹ کو نشانہ بنایا۔
وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ میر حاصل بزنجو کا کہنا تھا کہ وکلاء کو نشانہ بنایا جانا افسوس ناک ہے، دہشت گرد کارروائی باقاعدہ منصوبہ بندی سے کی گئی۔