08 اگست ، 2016
کوئٹہ دھماکے پر پاکستان بار کونسل نے تین دن ہڑتال کا اعلان کردیا،اس حوالے سے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو میں وائس چیئرمین پاکستان بارکونسل بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ سے لے کر ماتحت عدلیہ تک مکمل ہڑتال کی جائے گی۔
انہوں نے چیف جسٹس پاکستان سے 3 دن تک سپریم کورٹ میں مقدمات کی سماعت نہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء مقدمات کی پیروی کے لیے عدالتوں میں پیش نہ ہوں، وفاقی اور صوبائی حکومتیں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہو گئیں۔