08 اگست ، 2016
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ پہلے شوکت خانم اسپتال کو اب نمل کالج اور عمران خان فاونڈیشن کو نشانہ بنایا جارہا ہے ۔
ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ مریم نواز وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھ کر پروپیگنڈا سیل چلارہی ہیں، یہ پروپیگنڈا سیل سرکاری رقم سے چلایا جارہا ہے اور موٹو گینگ کی جانب سے مخالفین کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ پہلے شوکت خانم اسپتال کو اب نمل کالج اور عمران خان فاؤنڈیشن کو نشانہ بنایا جارہا ہے، عوامی خدمت فراہم کرنے والے فلاحی اداروں کو نشانہ بنانا شرمناک ہے ۔